ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / الیکشن کمیشن راجیہ سبھا کیلئے ووٹوں کی خریدو فروخت کا فوٹیج دیکھے گا

الیکشن کمیشن راجیہ سبھا کیلئے ووٹوں کی خریدو فروخت کا فوٹیج دیکھے گا

Fri, 03 Jun 2016 20:43:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3جون؍(آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ کے لئے پیسہ مانگتے کرناٹک کے جے ڈی ایس ممبر اسمبلی ملک ارجن کھبا اور آزادممبراسمبلی ورتھرپرکاش’’آج تک‘‘کے کیمرے میں قید ہوئے۔’’آج تک‘‘پر انکشاف کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔وہیں الیکشن کمیشن نے پورے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ابتدائی نظرمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاسنگین معاملہ ہے۔الیکشن کمیشن اسٹنگ آپریشن کی فوٹیج منگاکر جانچ کرے گا۔رپورٹ تیار کرکے اسے چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمشنروں کے سامنے پیش کیا جائے گا،اس کے بعد الیکشن کمیشن میٹنگ کرے گا جس میں رپورٹ پر بحث کی جائے گی۔الیکشن کمیشن اس میٹنگ کے دوران فوٹیج بھی دیکھے گا، پھر آگے کی کارروائی طے کی جائے گی۔’’آج تک‘‘کے اسٹنگ آپریشن میں راجیہ سبھاارکان کے انتخابات سے پہلے ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی ملک ارجن کھوبا، رام، بی آرپاٹل اورورتھر رپرکاش کراس ووٹنگ کے لئے فروخت ہونے کو تیار نظر آئے۔کرناٹک کی چار راجیہ سبھاسیٹوں کے لئے11جون کو انتخابات ہونا ہے۔کانگریس نے آسکر فرنانڈیز، جے رام رمیش اور سابق آئی پی ایس کے سی رمامورتی کو میدان میں اتارا ہے۔بی جے پی نے نرملا سیتا رمن کو کرناٹک سے راجیہ سبھا میں بھیجنا طے کیا ہے۔اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کاروباری بی ایم فاروق جے ڈی ایس کے امیدوار ہیں۔


Share: